بحرینی عزاداروں نے صیہونی جھنڈا پیروں تلے روند ڈالا
شیعیت نیوز: بحرینی عزاداروں نے امیرالمومنین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت کا جھنڈا پیروں تلے روند ڈالا۔
اللولوٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عزاداروں نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد کیا اورقدس کی غاصب صیہونی حکومت کا پرچم پامال کرتے ہوئے لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں القدس مرکز و محور کانفرنس، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت
بحرینی عوام نے بارہا مظاہرے کرکے فلسطین اور فلسطینی عوام کے اہداف کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی پرزور دیا۔
بحرین اور صیہونی حکومت نے پندرہ ستمبردوہزاربیس کو وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بابُ العلم مولاعلیؑ کا فرمان ہے اللہ اور بندے کے درمیان رشتے سے پائیدار کوئی رشتہ نہیں، طاہرالقادری
بحرین پرمسلط ڈکٹیٹرآل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی بحرینی عوام پرزورمخالفت کررہے ہیں۔
بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
بحرینی عوام ملک میں نسلی امتیازکے خاتمے، عدل و انصاف کے حصول اورمنتخب جمہوری نظام حکومت کے خواہاں ہیں۔







