فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں القدس مرکز و محور کانفرنس، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت
شیعیت نیوز : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ القدس مرکز و محور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ رمضان المباک کے آخری جمہ کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا اور عوام یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ القدس کانفرنس سے آغا علی حیدر مسلم لیگ ن ،لیاقت بلوچ، خانم سیدہ زہراء نقوی سربراہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین،علامہ احمد اقبال رضوی ڈپٹی سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین، بیرسٹر عامر رہنما پیپلز پارٹی ،مسلم لیگی رہنماء حنا پرویز بٹ، ڈاکٹر صابر ابو مریم , ڈاکٹر محمد حسین آزاد سربراہ منہاج القرآن ،جاوید قصوری جماعت اسلامی،صحافی مرتضیٰ ڈار عظیم بھٹ ،سید شہزاد روشن گیلانی نے خطاب کیا۔
سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ کی صہیونی فورسز کی جانب سے مسلسل توہین اور فلسطینیوں پر جاری بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ فلسطین اور القدس پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خلاف سراپا احتجاج رہیں گے اورالقدس کی بازیابی تک جدوجہدجاری رہے گی کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو امریکی سرپرستی حاصل ہے ا ورہم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کرتے ہیں عرب دنیا کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ فلسطینی عوام کی پشت پناہی کریں اور اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقا ت کے معاملہ پر نظر ثانی کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ عرب حکمرانوں کی جانب سے پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے دباؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کسی بھی ایسے اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بابُ العلم مولاعلیؑ کا فرمان ہے اللہ اور بندے کے درمیان رشتے سے پائیدار کوئی رشتہ نہیں، طاہرالقادری
مسئلہ فلسطین سمیت عالم اسلام کے تمام تر مسائل کی جڑ شیطان بزرگ امریکہ ہے۔وہ اسرائیل جو گریٹر اسرائیل کی باتیں کرتا تھا اج اس نے اپنے چاروں طرف بڑی بڑی دیواریں کھڑی کردی ۔ کچھ عرب خائین ریاستیں مسلسل کوشش کررہی ہیں کہ اور اسلامی ممالک پر مختلف طریقوں سے اسرئیل کو تسلیم کروانے کے لئے کوکوششیں کررہی ہیں ۔ا گر ہم نے فلسطین کوئی سمجھوتہ کیا تو یہ کشمیر کاز کو تبا ہ کرنے کے متردف ہو گا ۔
اس کانفرنس کا مقصد فلسطین کیلئے انصاف کی بات کرنا ہے اگر اپ کسی مظلوم کے حق میں بات نہیں کرسکتے تو اس کے خلاف غلط پروپیگنڈا نہ کر یں فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا اسرائیل قابض ریاست ہے فلسطین پر سمجھوتا کرنے کا مقصد کشمیر پر سمجھوتا کرنا ہے۔
ہم پاکستان میں جس سیاسی کشمکش میں گرفتار ہیں اس کے ساتھ ہم کیسے مسلم امہ کے لئے مظبوط آواز اٹھا سکتے ہیں اس وقت اسرائیل کے مسئلے کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے چند عرب ریاستیں اس سازش میں ملوث ہیں فلسطین کا مسئلہ عالمگیر انسانیت کا مسئلہ ہے پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے انہوں نے مذید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اصولی فیصلہ قائد اعظم نے دیااگر ہم نے اسرائیل کو قبول کیا تو ہم دو قومی نظریے اور قائد کے افکار سے ہٹ جائیں گے۔
تحقیقی ادارہ برائے مشرق وسطیٰ کے ڈائرکٹر ناصر شیرازی نے کہا کہ اگرہم مظلوم فلسطینی مسلمانوں درد محسوس نہیں کرسکتے تو ہم رسولِ خدا کی حدیث سے رو سے ہم مسلمان بھی نہیں ہیں ۔ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کی حمایت میں فلسطین ڈے کا اعلان کیا تھا۔ قائد اعظم فلسطین کی مقاومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے قائد اعظم نے پاکستان بننے کے بعد پہلے انٹرویو میں کہا تھا ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے مذید کہا کہ وہ اسرائیل جو کہ ناقابل شکست ہونے غرور سجائے دنیا پر رعب ڈالتا تھا جس کے پیچھے دنیا کی تمام طاقتیں موجود تھی اسی اسرائیل کو حزب اللہ نے اسرائیل 33 دن میں ایسی شکست دی کہ اسرائیل نے اعتراف کیا اسرائیل کا کوئی شہر ایسا نہیں چھوڑا جہاں حملہ نا ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے شیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کو ماردیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی
فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعة الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گااور میری پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ یوم القدس اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں۔عرب دنیا کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین اور مسلم امہ کے ساتھ خیانت ہے۔فلسطین پر صہیونی غاصبانہ تسلط کے خاتمہ تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔
امریکہ فلسطین اور کشمیرمیں جاری ظلم و بربریت کا ذمہ دار ہے، کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور فلسطین میں صہیونی مظالم امریکی سرپرستی کا شاخسانہ ہیں۔ ہماری اس کانفرنس کا مقصد فلسطین کے لئے انصاف کی بات کرنا ہے اور لقدس کی بازیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ ہمیں جس سطح پر بھی ہو مظلوم فلسطینوں کی حمایت میں آواز اٹھا نا ہے اور ناجائز ریاست اسرئیل کی بربریت کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہنا ہے ۔







