یوم علیؑ پر دہشت گردی کی ممکنہ کوشش ناکام، لیاقت مارکیٹ ملیر کراچی سے بارودی مواد برآمد

22 اپریل, 2022 14:49

شیعیت نیوز: سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی ، یوم علیؑ پر دہشت گردی کی ممکنہ کوشش ناکام بنادی گئی،لیاقت مارکیٹ ملیر کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی اداروں نے تخریب کاری کا بڑا سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق ملیر سعود آباد لیاقت مارکیٹ سے تخریب کاری کا بڑا سامان برآمدکیا گیا ہے،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانیت شرماگئی! مبینہ طور پراغوا ہونے والی شیعہ لڑکی کی تلاش کیلئے مسلمانوں کا مسجد سےاعلان کرنے سے انکار

پولیس حکام کے مطابق مارکیٹ کی دکانوں کی چھت پر دستی بم اور ڈیٹونیڑز موجودتھے جن کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ برآمد ہونے والے سامان میں 10دستی بم اور 8ڈیٹونیٹرز کو تحویل میں لے کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے بتا یا کہ چیک کررہے ہیں کہ برآمد دستی بم اور دیگر سامان کتنا پرانا ہے، خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ یہ اسلحہ بارود کہیں یوم علی ؑ کے موقع پر دہشت گردی کے لیئے استعمال کرنےکیلئے جمع نہ کیا گیا ہو۔

10:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top