اہم ترین خبریںپاکستان

انسانیت شرماگئی! مبینہ طور پراغوا ہونے والی شیعہ لڑکی کی تلاش کیلئے مسلمانوں کا مسجد سےاعلان کرنے سے انکار

اس رویئے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں تکفیریت اور ناصبیت کا ناسور معاشرےکی جڑوں میں سرائیت کرچکا ہے جس کا خاتمہ بہت مشکل ہے ۔

شیعیت نیوز: کراچی میں ایک ایسا انسانیت سوز اور شرمناک واقعہ ہوا جس سےہر باضمیرشخص کا سر شرم سے جھک گیا۔ کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 4 روز قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والی شیعہ لڑکی دعا زہرا کے والد نے سرعام میڈیا پر ایسا انکشاف کیا کہ نام نہاد مسلمانوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن شاہ فیصل کالونی سے 4 روز قبل لاپتہ(مبینہ طور پراغواء) ہونے والی 14 سالہ شیعہ لڑکی دعا زہرا کے والد نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر کھلے عام انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اپنی جواں سال بچی کی تلاش کیلئے نکلا اور اس نے مساجد سے اعلان کروانے کی درخواست کی تو اسے صاف انکار کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شیعہ روزہ دار نمازیوں پر ایکبارپھرداعش کا حملہ، شہداء کی تعداد2 درجن سے تجاوزکرگئی

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ان مساجد سےمولویوں نے اعلان کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ہم ان ناموں (دعازہرا) کا اعلان نہیں کرتے۔ یہ بات جودعا زہرا کے والد نے سر عام ٹی وی پر کہی اس نے پاکستان کے مذہبی شدت پسند اور انتہا پسند معاشرے کو پوری دنیا کے سامنے رسوا کرکے رکھ دیا ہے ۔

صرف شیعہ ہونے کے سبب کسی مظلوم کی مدد نہ کرکے ان نام نہاد اسلام کے ٹھیکیداروں نے اپنی فکری پستی اور فرقہ وارانہ منافرت کا واضح ثبوت دیاہے۔ اس رویئے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں تکفیریت اور ناصبیت کا ناسور معاشرے کی جڑوں میں سرائیت کرچکا ہے جس کا خاتمہ بہت مشکل ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button