اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ عزاداروں کی جانب سےمرکزی جلوس شہادت مولاعلیؑ کے موقع پراہم اعلان متوقع

اجلاس میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی ، علامہ کامران حیدر عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، علامہ باقرحسین زیدی، آئی ایس او، آئی او اور دیگر کے رہنما بھی شریک تھے۔

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ عزاداروں کی جانب سےمرکزی جلوس شہادت مولاعلیؑ کے موقع پراہم اعلان متوقع ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جاری اعلامیئے کے مطابق خانوادہ جبری شیعہ گمشدگان 21 رمضان المبارک کوپریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے 21 رمضان المبارک کو مرکزی جلوس شہادت امام علی علیہ السلام کے دوران امام بارگاہ علی رضا ؑ کے سامنے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خانوادہ جبری شیعہ گمشدگان کی جانب سے اس پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شیعہ روزہ دار نمازیوں پر ایکبارپھرداعش کا حملہ، شہداء کی تعداد2 درجن سے تجاوزکرگئی

واضح رہے کہ 17 رمضان المبارک کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے انچولی سوسائٹی میں شیعہ قومی تنظیمات اور شخصیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اس پریس کانفرنس کے انعقاد کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا ، اجلاس میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مختارامامی، علامہ باقرعباس زیدی، شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی ، علامہ کامران حیدر عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنماشبر رضا، علامہ باقرحسین زیدی، آئی ایس او، آئی او اور دیگر کے رہنما بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button