اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان میں شیعہ روزہ دار نمازیوں پر ایکبارپھرداعش کا حملہ، شہداء کی تعداد2 درجن سے تجاوزکرگئی

عینی شاہدین اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں پچیس نمازی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں

شیعیت نیوز: افغانستان کی سرزمین ایک بار پھر شیعیان حیدر کرارؑ کے پاکیزہ لہو سے رنگین ہوگئی، داعشی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پچیس نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے

ہمارے نمائندے کے مطابق مزار شریف کی سب سے بڑی شیعہ مسجد میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب روزہ داروں کی بڑی تعداد نماز ظہر کی ادائیگی میں مصروف تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کو یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

عینی شاہدین اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں پچیس نمازی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ اسپتال کے ذرائع نے شہیدوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ بعض خبروں میں مزار شریف کی مسجد میں شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد چالیس سے زائد بتائی گئی ہے۔

دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ آبادی والے علاقے کے دو اسکولوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور دھماکوں میں درجنوں بے گناہ طلبہ شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے ہونے والے ایسے حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش قبول کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button