اہم ترین خبریںپاکستان

آئی جی بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، یوم علیؑ کے جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ

آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ نے شرکاء کو بتایا کہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کے لئے پولیس، انتظامیہ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے

شیعیت نیوز: آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی زیر صدارت یوم علی علیہ السلام کی مناسبت پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جواد ڈوگر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ، اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل، اے آئی جی آئی ٹی عبدالحئی بلوچ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، ایس ایس پی ٹریفک شیر علی ہزارہ اور ایس پی لیگل حمید دستی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ نے شرکاء کو بتایا کہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کے لئے پولیس، انتظامیہ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سکیورٹی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یوم علی علیہ السلام کے جلوس کی کڑی نگرانی کیلئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علیؑ کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، علامہ حسین مسعودی

اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ہدایات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button