یوم علیؑ کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، علامہ حسین مسعودی
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے مجالس شہادت حضرت امام علی علیہ السلام اور شہر سے نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی سخت سیکیورٹی انتظامات کرے۔ یہ بات انہوں نے علماء و معززین اور شیعہ اکابرین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ان مخصوص ایام اور شہادت حضرت علی علیہ السلام کے غم میں پوری اسلامی دنیا سوگوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن ہادی ہے جس سے تمسک کامیابی کا راستہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اور بھرپور انداز میں مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرکے اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتیں اپنی سازشوں میں ناکام ہوں اور مسلمانوں کی باہمی وحدت اور یکجہتی سب پر عیاں ہو۔ انہوں نے شہری انتظامیہ سے خصوصی درخواست کی کہ وہ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو درست کرے جبکہ پانی و بجلی کی سپلائی کو بحال رکھا جائے۔







