قرآن ہادی ہے جس سے تمسک کامیابی کا راستہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ قرآن کتابِ انقلاب ہے، اس کیساتھ مضبوط فکری تعلق ہی ترقی اور عروج کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کو قرآن سے ایک نسبت خاص ہے، اس لئے یہ شب و روز اس کو سیکھنے اور سمجھنے کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں، جس سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کا مرکزی جلوس یوم علیؑ کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے، اس کے تراجم دنیا کی تمام زبانوں میں بکثرت دستیاب ہیں، جس سے ساری دنیا استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت سمیت تمام سماجی برائیوں کا علاج قرآن میں موجود ہے، قرآن ہادی ہے جس سے تمسک کامیابی کا راستہ ہے۔







