مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصیٰ پر حملہ کردیا

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود صہیونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصیٰ پر حملہ کردیا۔ گذشتہ چند دنوں سے اسرائیلی فوجی مسلسل مسجد الاقصیٰ پر اپنےحملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں عبادت کے لئے موجود فلسطینیوں پر حملہ کیا اور انھیں مسجد الاقصی سے باہر نکالنے کی تلاش و کوشش کی ، لیکن فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور مسجد الاقصی سے نکلنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی استقامت نے غزہ میں پہلی بار شولڈرفائر میزائلوں کا استعمال کیا

گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینی نماز گزاروں پر حملے کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلسل کشیدگی جاری ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کو مسجد الاقصی پر حملے کے بارے میں خبردار کررکھا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ غرب اردن کے نابلس شہر کے برقہ قصبے پر چڑھائی کر دی، جس کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 72 فلسطینی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی، کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں، شیخ راید صلاح

فلسطین الیوم کے مطابق، منگل کو دوپہر بعد برقہ قصبے کے دروازے پر ہی فلسطینیوں اور صیہونی پولیس میں جھڑپ چھڑ گئی۔ صیہونی پلیس نے منگل کو برقہ قصبے کے دروازے پر مورچہ بندی کرتے ہوئے پشتہ لگایا اور اس طرح غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونیوں کے لئے اس قصبے پر چڑھائی کا راستہ ہموار کیا۔

ان دنوں صیہونی، فلسطینی علاقوں سے گزرکر پسح نامی تیوہار منانے کے لئے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی جاتے ہیں۔

صیہونی حکومت نے پیر کے روز سے مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button