مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی، کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں، شیخ راید صلاح

20 اپریل, 2022 08:10

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ راید صلاح نے زور دے کر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ عرب اسلامی فلسطینیوں کا حق ہے جس میں کسی کی شراکت، سودے بازی یا تقسیم کو قبول نہیں کرتا۔

الشیخ صلاح نے اس بات پر زور دیا کہ الاقصیٰ میں اسرائیلی موجودگی ایک غاصب  کے درجے پرہے۔ اسرائیل کی موجودگی باطل اور بلا جواز ہے۔

شیخ الاقصیٰ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے فلسطینیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی ملکیت ہے جس میں کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی حق نہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی حکام نے قبلہ اول سے پندرہ سال کے لیے بے دخل کررکھا تاہم وہ اسرائیلی پابندیاں توڑ کرر قبلہ اول میں پہنچے۔قابض حکام نے شیخ صلاح کو ’’اسرائیل کے خلاف نفرت آمیز تقاریر‘‘ کے الزام میں 17 ماہ قید سنائی تھی۔ وہ سزا کاٹنے کے ڈیڑھ سال بعد رہا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سےاسرائیلی مظالم کاشکار فلسطینی مسلمانوں کیلئےخطیر رقم کا عطیہ

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پریلغار کرکے فلسطینی نمازیوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی، منگل کی صبح عیدالفصح کے بہانے مسجدالاقصی میں گھس گئے اور فلسطینی نمازیوں کو باہرنکال کر مسجدالاقصی میں انتہاپسند صیہونیوں کے گھسنے کا راستہ ہموار کیا۔

انتہاپسند صیہونیوں کے مسجدالاقصی سے گذرتے وقت فلسطینی اسرائیل مخالف نعرے لگا رہے تھے اور غاصبوں کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے۔

گذشتہ دنوں بھی صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پردھاوا بول کر چار سو سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتارکیا تھا۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلح استقامت ہی واحدآپشن ہے جو صیہونی حکومت کو فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے سے روک سکتی ہے اوروہ ہرگزاس آپشن کو ترک نہیں کریں گے۔

8:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top