دنیا میں سامراجی طاقتوں کا مسلمانوں کے خلاف ایک بڑا ہتھکنڈا ان کو آپس میں لڑانا اور تقسیم کرنا ہے علامہ عارف واحدی

20 اپریل, 2022 01:28

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے گجرات میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملکی حالات انتہائی ناگفتہ بہ ھیں سیاسی لیڈران جب حکومت میں آتے ھیں تو قوم کو بار بار اتحاد و ھم آھنگی کے ساتھ رھنے کا کہتے ھیں مگر ان کا اپنا انداز پوری دنیا اور پوری قوم نے دیکھا جس کی شدید مذمت کرتے ھیں جو سیاستدان گالم گلوچ اور بدتہذیبی پر مشتمل گفتگو کرتے ھیں اسمبلیوں میں ھنگامے کرتے ھیں ان سے قوم کیا توقع رکھے وہ تو یہ ثابت کرتے ھیں کہ ھم تربیت شدہ نہیں ھیں حکومت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے،-اس بدتہذیبی سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ھوئی ھے اور تعلیم یافتہ نوجوان ان سے سخت مایوس ھیں امید ھے سیاسی راھنما اپنے اس روپے پہ نظرثانی کریں گے-

یہ بھی پڑھیں: اسلام کی بقا صبر، صلح و صفائی، امن و آشتی اور پیار و اخوت میں ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

امت میں وحدت قائم کرنے کے بارے میں قرآن کے واضح احکام موجود ہیں اور اس ملک کا استحکام تمام قوم کے مابین اتحاد میں مضمر ہے، دنیا میں سامراجی طاقتوں کا مسلمانوں کے خلاف ایک بڑا ہتھکنڈا ان کو آپس میں لڑانا اور تقسیم کرنا ہے، تاکہ یہ کمزور ہوں اور ہم ان پر مسلط رہیں، اس کے مقابلے میں ہمیں آپسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، تاکہ ایک قوم بن کر امت اور اپنے ملک کو مضبوط کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل کو ایک بار پھر شیعہ ہزارہ قوم کے خون سے لہولہان کر دیا گیا ہے، آغا رضا

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس ہے، اس مناسبت سے ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یہ اتحاد امت کا دن ہے، ہم سب کو ملکر فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوم اقوام کو پیغامِ دینا ہے کہ ہم بیدار ہیں، آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا، انڈیا اور اسرائیل کی ہر شرارت کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر الحاج میر الطاف حسین جعفری، علامہ اصغر یزدانی، سید الطاف حسین کاظمی، علامہ کرپالوی، علامہ سید مختار حسین شاہ اور عبدللہ رضا بھی موجود تھے۔

 

7:21 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top