اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام کی بقا صبر، صلح و صفائی، امن و آشتی اور پیار و اخوت میں ہے، علامہ شیخ محسن علی نجفی

علامہ شیخ محسن نجفی نے منبر حسینی کی زینت بننے والی شخصیات کو صبر علیؑ اور سیاست و حکمت امام حسنؑ اپنانے اور دیگر مکاتب کے لوگوں کو قریب لانے کے لئے ان کے ساتھ پیار و محبت کے روپے اپنانے کی تلقین کی۔

شیعیت نیوز: جامعۃ الکوثر میں علماء کرام و دانشوروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب افطار کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز دعائے سلامتی حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ اور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ کارکنان مشتاقان نور کی جانب سے اس تنظیم کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی علامہ شیخ محسن علی نجفی تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں دور حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا احوال اور بعد از وصال حضرت رسالت مآب حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا، حضرت علی علیہ السلام اور حضرت امام حسن علیہ السلام کے ساتھ روا رکھے گئے مظالم کا ذکر کیا۔ انہوں نے اسلام کی بقا کے لئے ان ہستیوں کی جانب سے اپنائے گئے صبر کو وجہ بقائے دین اسلام قرار دیا اور کہا کہ دور حاضر میں انہی ہستیوں کی سیرت اور اسلوب سیاست و حکمت میں امت مسلمہ کی فلاح و بقا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دعوت افطار کا اہتمام

علامہ شیخ محسن نجفی نے منبر حسینی کی زینت بننے والی شخصیات کو صبر علیؑ اور سیاست و حکمت امام حسنؑ اپنانے اور دیگر مکاتب کے لوگوں کو قریب لانے کے لئے ان کے ساتھ پیار و محبت کے روپے اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے منبروں سے بعض افراد کیجانب سے جو غیرذمہ دارانہ گفتگو کی جاتی ہے اس سے ہمارے مذہب پر کاری ضرب لگتی ہے اور یہ سب کچھ سیرت امام علی علیہ السلام و امام حسن علیہ السلام سے دوری کا نتیجہ ہے جبکہ اسلام کی بقا صبر، صلح و صفائی، امن و آشتی اور پیار و اخوت میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ علماء کرام اور دانشوران قوم اپنی زندگی میں سیرت آئمہ کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button