پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سےاسرائیلی مظالم کاشکار فلسطینی مسلمانوں کیلئےخطیر رقم کا عطیہ

19 اپریل, 2022 14:37

شیعیت نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مسجد اقصٰی سمیت پورے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، وہ بہت پریشان کن ہے، فلسطینیوں کے ساتھ بد سلوکی اور انہیں اذیت پہنچائی جا رہی ہے، میری دعائیں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او نے کراچی کی شاہراہوں پرعالمی یوم القدس کی آگاہی مہم کا آغاز کردیا

عامر خان نے ٹوئٹر پر ہی بتایا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے 50 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قبلہ اول میں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی جارحیت دیکھی گئی، مسجد اقصٰی میں قابض فورسز نے تشدد اور شیلنگ کرکے کئی نمازیوں کو زخمی بھی کیا، اس ظلم کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی جا رہی ہے۔

11:24 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top