ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

19 اپریل, 2022 14:07

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے کوٹ دولت اور اٹل شریف میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کی سالانہ دعوت افطار، سینیئرز اور جونیئرز سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد میں شرکت

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، مارے جانے والے دہشت گردوں میں محمد رمضان اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انسداد پولیو ٹیموں، پولیس، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

4:44 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top