آئی ایس او کی سالانہ دعوت افطار، سینیئرز اور جونیئرز سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد میں شرکت
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سید شبابِ اہل جنت امام حسن علیہ السلام کی ولادتِ با سعادت کے موقع پر موجودہ ممبران اور سابقین کے لئے دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا۔
شرکاء محفل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا علی افضال رضوی نے کہا کہ نواسہ رسولؐ و جگر گوشہ بتولؑ امام حسن علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے، تمام نوجوانوں کو چائیے کہ وہ سیرت امام حسن علیہ السلام کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کو امام حسن علیہ السلام کی سیرت میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں بم دھماکوں میں 40 طالب علم شہید ہوگئے
ان کا مزید کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام کی انفرادی زندگی کے ساتھ ساتھ اجتماعی اور سیاسی زندگی کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آج کے دور میں پیش آنے والے سیاسی مسائل میں حکمران اس سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔







