اہم ترین خبریںدنیا

کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں بم دھماکوں میں 40 طالب علم شہید ہوگئے

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں شیعہ ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی کے ایک ہائی اسکول میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 40 طالب علم شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق کابل کے مغرب میں شیعہ ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی کے ممتاز تعلیمی ادارے میں بم دھماکے میں 6 افراد شہید اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ شہید عبدالرحیم مدرسہ میں 2 بم دھماکوں میں کم سے کم 20 طالب علم شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویوشناک ہے۔

دھماکوں کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کرناکہ بندی کردی۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

پہلے دھماکے کے چند منٹ بعد مغربی کابل کے ایک اسکول میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کویت اور بحرین میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف یکجہتی جلوس اور مظاہرے

ذرائع کے مطابق دھماکے چند لمحے قبل ’’عبدالرحیم شاہد‘‘ اسکول میں ہوئے اور دھماکوں کی آواز بلند تھی اور ممکنہ طور پر جانی نقصان ہوا۔

دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے، کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے کہا: "18 ویں ضلع کے عبدالرحیم شاہد اسکول میں تین مختلف دھماکوں کے نتیجے میں ہمارے ہم وطنوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واقعے کی تفصیلات کے بارے میں عبدالرحیم شاہد اسکول کے ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کے اساتذہ نے اطلاع دی کہ کئی حملہ آور اسکول میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے طلباء اور اساتذہ اسکول کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 26 طلباء ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button