ڈیرہ اسماعیل خان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا،2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگرد ہلاک

18 اپریل, 2022 00:59

شیعیت نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مشترکہ آپریشن میں 2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، 2 کلاشکوف اور 2 دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شیعوں کا قتل عام کس کے کہنے پر ہوا ؟پشتون قوم پرست رہنما نے حقیقت بتادی

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق گرہ گلداد کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے 2 دہشتگرد جنکی شناخت خلیل اور احسان کے نام سے ہوئی، کو ہلاک کر دیا گیا۔ گذشتہ دنوں ڈی ایس پی کلاچی موبائل پر حملے سمیت سکیورٹی فورسز اور دیگر کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

6:39 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top