پاکستان میں شیعوں کا قتل عام کس کے کہنے پر ہوا ؟پشتون قوم پرست رہنما نے حقیقت بتادی
شیعیت نیوز: پاکستان میں شیعوں کا قتل عام کس نے کس کے کہنے پر کیا ؟پشتون قوم پرست رہنما نےتمام حقیقت کھول کر ایک جملے میں ھیبیان کردی ، ریاست اور مقتدر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشتون قوم پرست رہنماو ممبر قومی اسمبلی علی وزیر نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں سعودیہ اور امریکا کو خوش کرنے کیلئے اہل تشیع کا خون بہایا۔
یہ بھی پڑھیں: PDMمیں شامل کس جماعت کےرہنما نے اسرائیل کا دورہ کیا؟اہم راز سے پردہ اٹھ گیا
علی وزیر کی جانب سے ببانگ دہل سعودیہ اور امریکا کو شیعہ نسل کشی کا ذمہ دار ٹھرانا ملت جعفریہ پاکستان کے لیئے کوئی نیا انکشاف نہیں البتہ پاکستان میں بسنے والے غیر شیعہ عوام کیلئے ضرور ایک چشم کشاحقیقت ہے ۔کیوں کے امریکا اور سعودیہ جانتے ہیں کہ اہل تشیع ہی پاکستان کا حقیقی دفاع ہیں۔
علی وزیر کے اس انکشاف کے بعد ہماری ریاست اور اس کے مقتدر اداروں کو بھی سوچنا چاہئے کہ جن تکفیری عناصرنے امریکا اور سعودیہ کی ایماء پر ان سے ڈالر اور ریال لیکر وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی کا بازار گرم کیئے رکھا اورہزارو ں ڈاکٹر،انجینئر،ماہرین تعلیم، تاجر ، وکلاء ، علماء اور عزاداروں کو بے دریغ قتل کیا آخر ان کے خلاف قانون کب حرکت میں آئے گا؟؟







