اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

PDM میں شامل کس جماعت کےرہنما نے اسرائیل کا دورہ کیا؟اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

دوسری جانب پی ڈی ایم نامی اپوزیشن اتحاد ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھوں میں ہے اور وہ 20 سال سے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: امریکا ایماء پر برسراقتدار آنے والےPDMمیں شامل کس جماعت کےرہنما نےکس کی حکومت میں اسرائیل کا دورہ کیا؟اہم راز سے پردہ اٹھ گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اجمل قادری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نوازشریف دور میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گزشتہ دور حکومت میں ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

مولانا اجمل قادری نے بتایا کہ ہماری اسرائیل کے وزارت خارجہ کے لوگوں اور کابینہ کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، ملاقات کرنے کیلئے وہ ہمارے ہوٹل میں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مداخلت نہیں عالمی سازش ہوئی، عمران خان، مراسلے کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ

مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ عہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فلسطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج کل ملکی سیاست میں امریکی مداخلت کے حوالے سےکافی چرچہ ہے۔ پی ٹی آئی اپنے اقتدار کے خاتمے کی سازش کا ذمہ دار امریکا کو قرار دی رہی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نامی اپوزیشن اتحاد ہے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھوں میں ہے اور وہ 20 سال سے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

اب مولانا اجمل قادری کے انکشاف کے بعد حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ درحقیقت کون یہودی ایجنٹ ہے اور کون نہیں ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button