ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری لاپتہ ایک اور شیعہ نوجوان عزادار بازیاب ہوگیا
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری طور پر لاپتہ ایک اور بےگناہ شیعہ نوجوان عزادار بازیاب ہوگیا۔ محسن علی کو ڈیڑھ برس قبل پروا کے علاقے سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ برس قبل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا سے جبری طور پر لاپتہ ہونےوالا شیعہ نوجوان عزادار محسن علی بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال درجنوں شیعہ نوجوان اور علماء مختلف شہروں سے جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے ہیں جن کا کئی کئی سالوں سے کوئی اتہ پتہ نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں۔
ان جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ ریاست اداروں کے ہر دروازے پر دستک دے چکے ہیں لیکن انہیں کہیں سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتااور وہ بے آسراخاندان صرف احتجاج کرکےاپنا جی ہلکا کرلیا کرتے تھے لیکن اب ریاستی اداروں نے یہ حق بھی ان سے چھین لیا ہے۔







