آج را ت احتجاج میں شرکت کرکے امریکہ پر واضح کرناہوگا کہ پاکستانی قوم #امپورٹڈ_حکومت _نامنظور قرار دیتی ہے اور مداخلت کو سختی سے مسترد کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

16 اپریل, 2022 03:10

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وطن عزیز میں شیطان بزرگ امریکا کی بیجا مداخلت کے خلاف ملت پاکستان کو اپنے گھروں سے نکلنے اور صدائے احتجاج بلند کرنے کی تاکید کی ہے ۔

اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شہرمیں امریکی مداخلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہر باشعور،باضمیر،
خوددار،غیرتمند اور محب وطن کا اخلاقی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت خصوصا امریکہ اور امریکی غلام آل سعود کی مداخلت کا خاتمہ ہو، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات ملک بھرمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرکے وقت کے دجال امریکہ پر یہ واضح کرناہوگا کہ پاکستانی قوم ‎#امپورٹڈ_حکومت _نامنظور قرار دیتی ہے اور مداخلت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

4:40 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔