انسانیت کی خدمت کیلئے محترمہ بلقیس ایدھی کا کردار مشعل راہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مادر ِ سماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی ناگہانی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،انسانیت کی خدمت کے لیے بلقیس ایدھی کا کردار مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے آسرا لوگوں کیلئے مرحومہ ایک مضبوط سہارا بنی رہیں،رفاعی حوالے سے ایدھی خاندان کی خدمات ناقابل فراموش ہے،مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔








