فلسطینی تنظیموں نے صیہونیوں کی اس جارحیت پر جد و جہد مزید تیز کرنے کا اعلان

15 اپریل, 2022 12:26

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیموں نے صیہونیوں کی اس جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جد و جہد مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

فلسطینی تنظیموں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے غاصب حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اسے فلسطینیوں کے انتہائی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی سرکشی کو لگام دینے کا واحد راستہ بیت المقدس کی مکمل آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنی جانوں کی قربانی دے کر مسجد الاقصی اور بیت المقدس کی آزادی کو یقینی بنائیں گے اوراس کے اسلامی تشخص کو برقرا رکھنے کے لئے ہر قیمت ادا کریں گے اور اس جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔

حماس کے ایک اور رہنما محمد الزھار نے بھی کہا ہے کہ صیہونیوں کے ساتھ ایک طویل اور نامحدو جنگ شروع ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے مسجدالاقصی کے خطیب کا فتوی

جہاد اسلامی فلسطین نے بھی مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے حکام کو سخت جواب کا انتظار کرنا چاہئے

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کو مسجدالاقصی میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب آج مسجدالاقصی میں جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد صیہونی وزیراعظم نے ہنگامی سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا اس اجلاس میں صیہونی حکومت کے وزیر برائے سلامتی اور بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈربھی موجود تھے۔

الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے تقریبا چالیس افراد کو گرفتار کرکے انھیں سخت زدوکوب کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کے نہتے فلسطینی خالی ہاتھوں مسجدالاقصی میں صیہونی فوجیوں کے غیرقانونی داخلے کا مقابلہ اورانھیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

1:46 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔