صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے مسجدالاقصی کے خطیب کا فتوی
شیعیت نیوز: مسجدالاقصی کے خطیب نے اس مقدس مقام میں صیہونی فوجیوں کے غیرقانونی داخلےاور حملے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے ایک بار پھر صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا فتوی جاری کیا ہے۔
مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے آج جمعے کو مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پر حملے میں نمازیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اوراس کا سلسلہ بدستورجاری ہے
عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا کہ صیہونی چاہتے ہیں کہ مسجدالاقصی کوفلسطینیوں سے خالی کرالیں ۔
مسجدالاقصی کے مفتی کی جانب سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پرمبنی فتوی دہرائے جانے کے بعد فلسطین کے تمام شہروں سے دسیوں بسیں مسجدالاقصی کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کررہی ہیں ۔
صیہونی فوجیوں نے شہر کے قدیمی حصے کے اطراف کی سڑکوں کو بند اورباب العمود میں آہنی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر چڑھائی ،مسجد الاقصی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا
دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے جمعے کو مسجدالاقصی میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی صبح مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی میں داخل ہو کر فلسطینی نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی میں ان کے غیرقانونی داخلے کو روکنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پرحملہ کردیا ، صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں آنسوگیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مسجدالاقصی میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ایک سو باون فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔
صیہونی فوجیوں نے اپنے حملے میں فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور صوتی بموں کا بھی استعمال کیا۔
مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پرآنسوگیس کے حملے کے باعث بعض نمازی مسجد میں محصور ہو کررہ گئے کیونکہ صیہونی فوجیوں نے مسجد سے باہر نکلنے کے دروازے بند کردیئے تھے۔







