عراق

عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا، فواد حسین

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایرانی وزير خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق اپنی سرزمین اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں ۔ جہاں انھوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزير خارجہ نے عراق اور ایران کے درمیان تجارت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ تجارت کے سلسلے میں بنیادی موضوعات پر توجہ مبذول کی جارہی ہے جس میں بصرہ شلمچہ ریلوے لائن کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ، اسرائيل اور دہشت گردوں کی طرف سے ایرانی سرحد کو لاحق خطرات کو ایران کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ ایران اپنی سرحدوں پر عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جنگی طیاروں کا پھر شام پر حملہ، شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بنایا ناکام

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ایران نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہم ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ عراق کی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی دونوں ممالک کی سکویرٹی ایکدوسرے سے وابستہ ہے۔

دوسری جا نب عراقی عوام امریکی دہشت گردوں کو ملک سے نکال باہر کرنے میں پر عزم نظر آ رہے ہیں۔ عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کا رسد کارواں ایک بار پھر سڑک کنارے لگے بم کا نشانہ بنا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، عراق کے مرکزی صوبے بابل میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے رسد کارواں کے راستے میں دھماکہ ہوا، جس میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ عراق میں غاصب امریکی دہشت گرد فوج کی غیر قانونی موجودگی پر عوامی ردعمل ہے۔ عراق کے مزاحمتی گروہوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کی پارلیمنٹ میں منظور ہوئے بل پر عمل کرتے ہوئے ملک کی سرزمین سے غیر ملکی فورسز کو فورا نکال باہر کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button