مشرق وسطی

اسرائیلی جنگی طیاروں کا پھر شام پر حملہ، شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بنایا ناکام

شیعیت نیوز: شام کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کے نواحی علاقے میں صیہونی جنگی طیاروں کے میزائل حملے کا مقابلہ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، غاصب صیہونی فوج نے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے مقبوضہ جولان کے علاقے کے شمالی حصے سے دمشق کے مغربی مضافات میں کچھ علاقوں پر حملہ کیا جس کا شامی فوج کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے مقابلہ کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، شام کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ دمشق کی فضائی حدود میں شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے جارح دشمن کو اس کے مقاصد میں ناکام کر دیا ہے۔

بعض ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں کے حملے کا ہدف دمشق کے نواح میں واقع دو علاقے راس العین اور الدیماس تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شام اور عراق میں دہشتگرد گروہ ، امریکی ہاتھ کے اوزار

شامی حکومت کا بارہا کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی اُن تکفیری دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں، جو شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

شامی فوج نے کئی مرتبہ شام میں مقیم اِن دہشت گرد گروہوں سے اسرائیلی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا ہے۔

حالیہ مہینوں میں صیہونی فوج نے بارہا شام کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے جسے اس ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا۔ حکومت شام ان حملوں کی اقوام متحدہ سے شکایت اور انکے رکنے کا مطالبہ کر چکی ہے مگر تاحال اقوام متحدہ نے صیہونی دہشتگردی پر اب تک کوئی خاطرخواہ نوٹس نہیں لیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیارے وقتاً فوقتاً لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے ذریعے مشرقی اور شمال مغربی شام میں مختلف اہداف پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔

لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کے امن دستوں نے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button