اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والی اہم شاہراہ سلطان سلیمان بلاک کردی
شیعیت نیوز: بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی سلطان سلیمان اسٹریٹ کا ایک حصہ بند کردیا۔ یہ سڑک مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں سے ایک اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے وجوہات جانے بغیر سلطان سلیمان شاہراہ پر جو باب العمود اور الصحرہ گیٹس (القدس کے پرانے دروازوں میں سے ایک ہے) کے درمیان واقع ہے پر آہنی رکاوٹیں کھڑی کیں اور فوج کی بھاری نفری باب العامود میں تعینات کردی۔
قبل ازیں قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں دو شہریوں کو گرفتار اور دیگر کو طلب کیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان نصراللہ محمود کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیسویہ میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے لے گئے۔ وہ گھر پر نہیں تھا۔ اس لیے وہ نوجوان نور شیخہ کے گھر میں بھی گھس گئی اور اس سے خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے مشرق میں الطور قصبے پر دھاوا بول کر نوجوان محمد ابو سبطان کو گرفتار کر لیا اور نوجوان امیر حازم الصیاد کے گھر پر بھی چھاپہ مارا اور نوجوان فرید کو طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : دفاع الاقصی میں جان دے دیں گے مگر اسکی چابیاں صیہونیوں کو نہیں دیں گے، عمانویل مسلم
دوسری جانب صیہونی فوج نے بدھ کی شام بیت لحم کے مغرب میں واقع حوسان گاؤں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کر کے اس کی لاش بھی اٹھا لی۔
وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسے ایک 14 سالہ بچے کی موت کی اطلاع ملی تھی جسے اسرائیلی افواج نے بیت المقدس کے مغرب میں حوسان پر جارحیت کے دوران گولی مار دی تھی۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 14 سالہ بچہ محمد فواد حمامرہ گاؤں کے مشرقی دروازے کی مرکزی سڑک پر متینہ کے علاقے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے چلائی گئی 10 گولیوں سے زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابض فورسز نے بچے کو خون میں لت پت چھوڑ دیا۔ طبی ٹیموں کو اس کی شہادت تک س کے قریب جانے اور اس کی مدد کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے حوسان گاؤں کے داخلی راستے بند کر دیے جس سے شہریوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے گولیاں چلائیں، آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔







