دفاع الاقصی میں جان دے دیں گے مگر اسکی چابیاں صیہونیوں کو نہیں دیں گے، عمانویل مسلم

14 اپریل, 2022 08:43

شیعیت نیوز: فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی پادری بیت المقدس میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کمیٹی کے رکن عمانویل مسلم نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اس کی چابیاں صہیونیوں کو دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمانویل مسلم نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب 14 رمضان المبارک کو یہودی انتہا پسند ایسٹر کی قربانی لانے اور قربانی کا جانور لانے پر خطیر رقم کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

انتہا پسند صہیونی گروپوں نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک اشتہار شائع کیا جس میں آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں ’’پاس اوور کی قربانی‘‘ پیش کرنے کے لیے انفرادی  طور پر پہل کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور جو لوگ ایسا کر سکتے ہیں انہیں مالی انعام دینے کا وعدہ کیا۔

عمانویل مسلم نے کہاکہ ہم سب عزت دار، مضبوط، اپنے سروں کو الاقصیٰ اورالقیامہ چرچ  کی خاطر اونچا کر کے مریں گے اور ہم الاقصیٰ اور قیامہ کی چابیاں صیہونیوں کے حوالے نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 174 روزہ دار گرفتار

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں اور تباہ کن اقدامات سے باز رہیں۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ ایک ذریعے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کے اندر قربانی کرنے کا فیصلہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کرنا اور آگ سے کھیلنا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک کے اس ذریعے نے آباد کاروں اور صہیونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی میں تخریبی کارروائیاں کرکے آگ سے نہ کھیلیں،انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہم پاک عید کے قریب پہنچ رہے ہیں، کچھ انتہا پسند صہیونی اس دن کی رسم مسجد الاقصیٰ کے صحن میں منعقد کرنے اور اس مقدس مسجد میں جانوروں کی قربانی کرنے کے درپے ہیں۔

اسی طرح فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن محمد شلح نے کہا کہ رمضان المبارک کے بقیہ ایام غاصبوں کے ساتھ شدید جنگ کا منظر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی ہر حماقت اسے ختم کردے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکومت نے جنین کے کیمپ کو ختم کرنے کے لیے ایک منصوبہ بند طریقہ کار کا سہارا لیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنین سفید جھنڈا اٹھائے گا (ہتھیار ڈال دے گا) کیونکہ جنین میں زندگی کے تمام شعبوں میں ہمارے ہیرو رہتے ہیں جو بہادرانہ کارروائیوں کے ذریعے دشمن کو تکلیف پہنچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

5:19 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔