مقبوضہ فلسطین

رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 174 روزہ دار گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطینی سینٹر فار پریزنر اسٹڈیز نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی حکام نے رمضان کے مقدس مہینے کی حرمت یا رازداری کا خیال نہیں رکھا اور فلسطینی علاقوں میں گرفتاریوں میں اضافہ کیا ہے۔

پی سی ایچ آر نے رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک 12 دنوں کے دوران (174) فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کی۔

محقق ریاض الاشقر نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی افواج نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مغربی کنارے کے شہروں اس کے دیہاتوں اور قصبوں اور القدس  میں دراندازی تیز کردی۔چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔ شہریوں پر حملہ کیا، اور ان میں سے درجنوں نابالغ بچوں کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

الاشقرنے نشاندہی کی کہ رمضان کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں 19 نابالغ بچے تھے جن میں سب سے چھوٹا بچہ معتز رشید عواد بھی شامل ہے جس کی عمر 12 سال ہے۔ اسے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بدرس سے میں اسکول سے گھر لوٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

دریں اثنا قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے گائوں قریوت سے بیمار بچے 14 سالہ  شمس الدین امین عظیم کو یہ جانتے ہوئے گرفتار کیا کہ اسے کینسر ہے۔ اسے باندھ کر زمین پر پھینک دیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے متعدد نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ان میں دو نوجوان، اسید حمائل اور نسیم شومان شامل ہیں۔

ان کا تعلق خیربہ ابو فلاح گاؤں سے ہے، جہاں وہ اسرائیلی اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔ انہیں مارا پیٹاگیا۔  ایک اور فلسطینی نور الدین صابر کو گولیاں مار کر زخمی کیا گیا۔ اس کےجسم میں 10 گولیاں لگیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button