لاہور، وکلاء برادری بھی امریکا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

12 اپریل, 2022 13:35

شیعیت نیوز: لاہور میں وکلاء بھی امریکہ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور ہائیکورٹ سے وکلاء نے امریکہ کیخلاف ریلی نکالی جو ہائیکورٹ سے جی پی او چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وکلا نے مردہ باد امریکہ اور امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ وکلاء رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج امریکا اور پاکستان میں اس کی حواریوں کے بے نقاب ہونے کی مثال نہیں ملتی ، علامہ اقتدار نقوی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا تھا اور عمران خان نے قوم کو خودداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیکن ملکی تاریخ میں پہلا حکمران ایسا آیا ہے، جس نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا ہے، پاکستان کی وکلاء برادری عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔

11:02 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔