آج امریکا اور پاکستان میں اس کی حواریوں کے بے نقاب ہونے کی مثال نہیں ملتی ، علامہ اقتدار نقوی

12 اپریل, 2022 13:17

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈیرہ غازیخان میں ”تحفظ پاکستان کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، امامیہ آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین سجاد نقوی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ غازیخان کے سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی، سید اظہر حسین کاظمی، سول سوسائٹی کے رہنماء ہمایوں حیدر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔.

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے وفدکی ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات، القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب میں کہا کہ امریکہ ماضی کی طرح حکومت کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہا، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اس کے آلہ کار ہمارے اپنے ہی نکلے، ہر دور میں امریکہ پاکستان میں مداخلت کرتا رہا، لیکن آج جتنا بے نقاب امریکہ ہوا ہے اور جو اس سازش کو کامیاب کرنے والے ہوئے ہیں، اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ قائد و اقبال کے پاکستان کے متلاشی ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے، جب ہم خوددار قوم بنیں گے، امریکہ اور اُس کے حواریوں کی نظریں پاکستان پر ہیں، جب تک پوری قوم متحد نہیں ہوتی، استعمار اپنا کھیل کھیلتا رہے گا۔

9:55 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔