عسقلان شہر میں ایک فلسطینی کی شہادت پسندانہ کاروائی

شیعیت نیوز : مقبوضہ ویسٹ بینک میں ایک بار پھر شہادت پسندانہ کاروائی ہوئی۔ ایک فلسطینی نے ویسٹ بینک کے عسقلان شہر میں صیہونی پولیس کے ایک کارندے پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔
صیہونی پولیس، صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز فلسطینیوں کو اپنے جبر و تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شہید وزخمی کرتی یا گرفتار کرکے جیل میں ڈالتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی نیند حرام، جنین علاقہ مسلحانہ مزاحمت کا مرکز بن گیا
فلسطینیوں نے بھی ان جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مزاحمت و استقامت کو جاری رکھنے کی ٹھان لی ہے اور اسی تناظر میں وہ شہادت پسندانہ کاروائی کرتے ہیں جس کی تازہ لہر اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے میں اٹھی ہے۔
نیوز ایجنسی وفا کے مطابق، عسقلان شہر میں منگل کے روز ایک فلسطینی نے صیہونی پولیس کے ایک کارندے پر چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد صیہونی پولیس نے اس جوان فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے وفدکی ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات، القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت
مقبوضہ فلسطینی میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ کے دوران 5 شہادت پسندانہ کاروائياں کی جا چکی ہیں جن میں 14 صیہونی ہلاک 30 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ان کاروائیوں سے صیہونی ٹولے اسرائیل کی دفاعی کمزوریاں اجاگر ہوتی جا رہی ہیں جس کی بنا پر صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کی کابینہ کو بھی تنقیدوں کا سامنا ہے۔
صیہونی دہشت گردی سے تنگ آ چکے فلسطینیوں نے اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہر ممکن اقدام منجملہ شہادت پسندانہ کاروائی کرنے کا عزم کر لیا ہے۔