اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امریکی غلام حکومت کے اقتدار کا پہلا روز، دہشت گردوں کاحملہ،5 پولیس اہلکار شہید

راکٹ داغنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید جب کہ ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

شیعیت نیوز:  امریکی غلام حکومت کے اقتدار کا پہلا روز ، وزیر اعظم شہباز شریف کے حلف اٹھاتے ہی خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر راکٹ لانچر داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقت کلاچی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

راکٹ داغنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید جب کہ ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثے پر پہنچ کر شہید وزخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button