مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

11 اپریل, 2022 14:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مادر وطن کے داخلی معاملات میں عالمی استعمار امریکہ کی بیجا مداخلت کے خلاف گذشتہ شب ملک بھرمیں اپنے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے والے محبان وطن کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرت مند،باشعور بچوں بڑوں، خواتین اور مردوں پرسلام،آج آپ نے regime changeکی سازش کرنے والے امریکہ کے غرور کوخاک میں ملادیا اور beggarsکو رسوا کردیا،مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لئے میدان میں حاضر رھنا ھوگا۔انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیکۃ العرب حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا نے جس انداز سے جانی و مالی ایثار کا عملی اظہار کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، علامہ راجہ ناصرعباس

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سفارتی و اخلاقی آداب سے عاری بدمعاش ریاست کا نام ہےپاکستان کے حساس اور قومی نوعیت کے معاملات میں امریکی مداخلت پوری قوم کی عزت و حمیت پر کاری ضرب ہے۔ہم آزاد و خودمختار ریاست کے باسی ہیں۔کسی سامراجی قوت کی غلامی قوم کو قطعاً قبول نہیں چاہے وہ عملاً ہو یا کہ فکری اعتبار سے۔

 

9:18 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔