اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے آئی ایس او کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور قدس کی آزادی کی آواز بلند کرنے پر آئی ایس او کی خدمات کو سراہا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی سے ملاقات کی اور 14 رمضان المبارک کو منعقد ہونے والی آزادی القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عالمی یوم القدس وہ دن ہے کہ جب دنیا بھر کے مسلمان امام خمینی (رہ) کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین کی سرزمین کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہماری شرعی ذمہ داری ہے، آئی ایس او نے ہمیشہ پاکستان کی سرزمین پر آزادی القدس کی آواز کو بلند کیا ہے اور انشاء اللہ قدس کی آزادی تک اپنی اس آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرتقوی کوالقدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے آئی ایس او کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور قدس کی آزادی کی آواز بلند کرنے پر آئی ایس او کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت بھی آزادی القدس کی راہ میں اپنی آواز کو بلند کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button