پاکستان

آئی ایس او کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرتقوی کوالقدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ امت مسلمہ سے مراد عالم اسلام کی حکومتیں ہیں جن کا آپس میں اتحاد اور یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے

شیعیت نیوزـ: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی اور 14 رمضان المبارک کو منعقدہ آزادی القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا اور تعلقات قائم کرنا مسلم امہ سے خیانت اور سنگین غداری ہے، مسئلہ فلسطین تاریخ کے سنگین دور سے گذر رہا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس خطرے میں ہے لہذا یہ امت اسلامی کا بنیادی فریضہ ہے کہ وہ القدس کے دفاع کے لئے جدوجہد کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ امت مسلمہ سے مراد عالم اسلام کی حکومتیں ہیں جن کا آپس میں اتحاد اور یکجہتی ہی فلسطین کی آزادی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند عرب ممالک کے حکمرانوں نے امت مسلمہ کے مفادات پر اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے اعلانات کئے ہیں جو نہ صرف فلسطینیوں کی پیٹھ پر خنجر کی مانند ہے بلکہ پوری مسلم دنیا کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button