اہم ترین خبریںلبنان

تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے میں صیہونیوں کی کمزوری اور ناوتانی نمایاں ہوگئی، حزب اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے اور فلسطینی عوام کی جانفشانی و قربانی کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے کے بعد صہیونی حکومت کی کمزوری و سرگردانی نمایاں ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں آئین کی بحالی ، مظلوم کی دادرسی اور ملکی استقلال اور خود مختاری ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہئیے، علامہ راجہ ناصرعباس

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب میں شہادت طلبانہ حملے فلسطینیوں کی طاقت کا مظہر ہے اور اس حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی ہر جگہ اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم اور مظالم کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

تل ابیب حملے نے اسرائیلی حکومت کی کمزوری اور ناتوانی کو بھی ظاہر کردیا ہے۔ ایک فلسطینی مجاہد نے اسرائیل کے سکیورٹی اداروں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا ۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل

واضح رہے کہ کل رات ایک فلسطینی مجاہد نے تل ابیب میں فائرنگ کرکے 2 صیہونیوں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button