اہم ترین خبریںپاکستان

متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل

برادر نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے مرکزی دفتر میں نصاب ڈیسک قائم کیا ہے جو اسی ھفتے اپنے کام کا آغاز کرے گا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی کنوینیر و مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکریٹری تعلیم نثار علی فیضی رکن نصاب کمیٹی سید ابن حسن شاہ بخاری اور عارف الجانی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ اسلام آباد کی شیعہ قومی کانفرنس کی کامیابی کے بعد صوبائی کافرنسز کا آغاز کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ بلوچستان کی نصاب تعلیم سے متعلق کانفرنس منعقد ہوئی۔ ان کانفرنسز کی تجاویز کی روشنی میں نصاب تعلیم کے سلسلے میں ہم جلد ہی کورٹ جائیں گے۔ متنازعہ نصاب تعلیم کے ذریعے ہمارے آئینی حق کو چھینا گیا ہے۔ عدالت عالیہ پاکستان کے کروڑوں شہریوں کے حقوق سلب ہونے پر اسٹے آرڈر جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیرمیثمی کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا باضابطہ آن لائن اجلاس اتوار 10 اپریل کو ہوگا۔برادر نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے مرکزی دفتر میں نصاب ڈیسک قائم کیا ہے جو اسی ھفتے اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

سید ابن حسن شاہ نے کہا کہ اصلاح نصاب کے سلسلے میں ماہرین تعلیم اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی دو الگ میٹنگز منعقد کی گئیں۔اس موقع پر اجلاس نے فیصلہ کیا کہ عوامی آگاہی مہم اور اصلاح نصاب تحریک کے سلسلے میں کتابچہ اور وال پوسٹر شایع کئے جائیں گے اور مرکزی کنوینشن ایم ڈبلیو ایم کے موقع پر ایک مستقل سیشن رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button