مشرق وسطی

کویتی فلاحی تنظیم کا فلسطینیوں کی معاونت کے لیے’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے مہم

شیعیت نیوز: کویت میں ایک فلاحی تنظیم ’کویت چیریٹی آرگنائزیشن‘ نے کل جمعہ کے روز فلسطینیوں کی امداد کے لیے ’الاقصیٰ 50‘ کے عنوان سے ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ اہم منصوبوں کے لیے امداد اکٹھی کی جا رہی ہے۔

فلاحی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل عثمان الثوینی نے بتایا کہ تنظیم کے زیراہتمام شروع ہونے والی مہم میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان میں پانچ منصوبے شامل ہیں۔

امدادی مہم کے دوران فلسطینی ضرورت مندوں کے لیے مالی امداد،القدس، غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے علاقوں کے فلسطینی شامل ہیں۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم کے لیے اس وقت امداد کی اشد ضرورت ہے۔ سرکاری اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطین میں 30 فی صد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہےہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کا تناسب 50 فی صد سے زیادہ ہے۔

الثوینی نے کہا کہ ان کی امدادی مہم کے دوسرے مرحلے میں غریب گھرانوں کی مالی امداد، اسپتالوں کے لیے طبی امداد، یتیم بچوں کی کفالت کے لیے امداد، گھروں کی تعمیر اور طبی سامان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ یکساں قومی نصاب تعلیم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک گیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل

دوسری جانب کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الحمد الصباح نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب، ایرانی حکومت اور عوام کو ماہ مقدس رمضان کی مبارکباد دی اور ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ملک کے عزم پر زور دیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے جاری رہنے سے یمنی مذاکرات اور یمنی بحران کے حل کی راہ ہموار ہوگی۔

پانی کی سرحد کی وضاحت اور مشترکہ شعبوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت کے جواب میں، کویتی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قانونی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے کویت کی تیاری کا اعلان کیا۔

فارس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے 26 اپریل کو سعودی عرب اور کویت کے درمیان عرش گیس فیلڈ پر نئے معاہدے کو موجودہ طریقہ کار اور سابقہ ​​اور غیر قانونی مذاکرات سے متصادم قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کا قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

شیخ احمد الصباح نے کویت کے وزیر خارجہ کو کویت کے دورے کی دعوت دی اور علاقائی مذاکرات اور بات چیت کے لیے کویت کی حمایت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button