اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مشکئی بلوچستان میں بھارت نواز دہشت گردوں کی فائرنگ 2 فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیرمیثمی کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔ تاہم ملزمان نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 جوان نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ جسے امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button