جلد ہی بگرام میں امریکہ کے جنگی جرائم کو برملا کرے گا، طالبان

08 اپریل, 2022 12:28

شیعیت نیوز: طالبان کا کہنا ہے کہ جلد ہی بگرام میں امریکہ کے جنگی جرائم کی فلم منظر عام پر لائی جائے گی۔

افغان فلم کے سربراہ مولوی شفیع اللہ جاوید افغان نے کہا کہ ان کے ادارے نے گزشتہ 6 مہینے کے دوران 4 ڈاکیومینٹر فلم بنائی ہے جس میں بگرام میں امریکہ کے جنگی جرائم کو دکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم جلد کی منظرعام پر آئے گی۔

افغان فلم کے سربراہ نے کہا کہ ان کے ادارے نے تمام مشکلات کے باوجود گزشتہ چھ مہینے کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے باختر نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ان کے ادارے کا کام فلمیں بنانا ہے لیکن اس ادارے کی توانائیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکیومینٹری فلم بنائی جس میں طالبان کی فتح کے شروعاتی سو دنوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

جاوید افغان نے اپنے بیان میں کہا کہ کابل کمپنی کی جانب سے پل تعمیر کرنے اور بگرام کی جیل میں امریکی جرائم کے بارے میں بھی ڈاکیومینٹری فلم بنائی گئی ہے جنہیں جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

افغان فلم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چار ڈاکیومینٹری فلموں کی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور افغانستان کی ثقافتی اور نشریات کی وزارت کے نائب سربراہ احمد اللہ وثیق کی موجودگی میں نمائش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حرم مطہر میں ہوئے وحشیانہ جرم پر افغان علمائے اہلسنت کا سخت ردعمل

دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے درمیان نفاق و افتراق ڈالنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے امام رضا (ع) کے روضے میں علماء پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر رد عمل میں، اسلامی امت سے سمجھداری اور بیداری کا ثبوت ہوئے اتحاد و اتفاق کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔

ادھر طالبان سمیت افغانستان کے سیاسی رہنماؤں، علماء اور اساتذہ نے بھی الگ الگ پیغام میں اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور ایرانی حکومت و عوام سے اظہار ہمدردی کیا۔

افغان شخصیتوں کا ماننا ہے کہ اس طرح کی سازشی اقدامات سے ایران و افغانستان کے عوام کے مابین دراریں پیدا نہیں کی جا سکتیں۔

منگل کے روز تکفیری نظریات کے حامل ایک شخص نے مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کے صحن میں 3 علماء پر چاقو سے حملہ کیا جس میں دو شہید اور ایک زخمی ہوگئے۔

2:46 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔