لاہور، شیعہ علماء کونسل کے مقتول رہنما عتیق رضا کا قاتل گرفتار
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شالیمار ٹاؤن کے رہنما عتیق رضا کا قاتل گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسٹیٹ بینک کے سامنے ڈکیتی کی واردات دوران مزاحمت کرنے پر شیعہ علماء کونسل شالامار ٹاؤن کے رہنما عتیق رضا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
شہری کو دوران واردات قتل کرنیوالے ملزمان کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے عتیق رضا پر فائرنگ کرنیوالا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرم مطہر امام علی رضا ع میں مسلح دہشت کاحملہ، 1عالم دین شہید 2زخمی
ملزمان نے دوران واردات عتیق رضا کو قتل کرکے رقم لوٹ لی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزنگ کی آٹھ گلیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔







