ایران

حرم مطہر امام علی رضا ع میں مسلح دہشت کاحملہ، 1عالم دین شہید 2زخمی

بتایا جاتا ہے کہ شہید ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی محاذ پر موجود رہے اور انہوں نے دفاع انقلاب و وطن میں جانفشانیاں کی ہیں۔

شیعیت نیوز : حرم مطہر امام علی ابن موسی الرضا ع مشہد مقدس میں نامعلوم مسلح دہشت گرد کا تین علماء پر حملہ، ایک شہید، دو زخمی حملہ آور گرفتار

ایک نامعلوم دہشت گرد نے امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے اندر چاقو سے حملہ کر کے تین علما کو شہید و زخمی کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آج سہ پہر کے وقت ایک نامعلوم دہشت گرد نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک کے اندر تین علما پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

آخری اطلاع کے مطابق اس حملے میں ایک عالم دین شہید اور دو زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی ،7 امیداوار فاتح قرار

ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تینوں علماء ایک فلاحی و تبلیغی گروپ کے رکن تھے جو مشہد مقدس کے مضافاتی علاقوں میں فلاحی، رفاہی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

یہ حملہ روضۂ امام علی رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں ہوا۔ حجت الاسلام دارایی، حجت الاسلام پاکدامن اور حجت الاسلام اصلانی حملہ آور کا نشانہ بنے جس میں سے حجت الاسلام اصلانی نے جام شہادت نوش کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہید ایران پر عراق کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران بھی محاذ پر موجود رہے اور انہوں نے دفاع انقلاب و وطن میں جانفشانیاں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق ایرانی صوبہ سیستان سے بتایا جارہا ہے، ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے مجرم کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button