مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی امیر قطر سے ملاقات

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران فلسطین کی موجودہ صورتحال، غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی، بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں بچوں کا قومی دن، 2015ء کے بعد 9 ہزار نونہال پابند سلاسل ہیں، اسیران کلب

ملاقات میں حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل، موسیٰ ابو مرزوق اور حسام بدران شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کوغزہ کی تازہ صورت حال بالخصوص معاشی پابندیوں کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سےتفصیل سے آگاہ کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگوں  کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر انفرا اسٹرکچربری طرح تباہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے امیرقطر کو فلسطینیوں کے مابین مفاہمت کے سلسلے میں کی جانے والی مساعی سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اقصیٰ آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے، فرمانرروا شاہ عبداللہ

انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کے منظم منصوبے پرکام جاری ہے جس سے شہرکی اسلامی شناخت اورتاریخی تشخص بری طرح مجروح ہورہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے مابین عرب ممالک میں جاری انقلابی تحریک اور اس کے مسئلہ فلسطین پراثرات پربھی بات چیت کی گئی۔

امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے وزیراعظم کویقین دلایا کہ ان کی حکومت فلسطینیوں کی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی، بیت المقدس  اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کی بے دخلی پراسرائیل کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button