ہوسِ اقتدار میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

05 اپریل, 2022 10:38

شیعیت نیوز:معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاسی رہنماؤں نے ساری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا ہے، ہر طرف سیاسی منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور انسان جانوروں کی طرح بک رہے ہیں، تمام حکمران قوم و ملک کا نام لے رہے ہیں اور قوم و ملک کی کسی کو پروا نہیں ہے، اس تمام صورتحال سے ساری دنیا میں پاکستان کا مزاق بنا ہوا ہے، آخر پاکستانی قوم کب تک ان سیاسی مداریوں کی قلابازیوں کا تماشہ دیکھتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ نون اگر خود کو تکفیری دہشتگرد عناصر سے نتھی کرے گی تو عوامی غضب کا شکار ہوگی،علامہ سبطین سبزواری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے العارف ہاؤس کراچی میں رمضان المبارک کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکمران ہوں یا اپوزیشن سب کرسی بچانے یا کرسی کے حصول میں دیوانے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بچانے کیلئے ان تمام آزمائے ہوئے مہروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، اگر ان بے ضمیر حکمرانوں سے عوام نے اپنی جان نہیں چھڑائی تو پاکستان ترقیوں کا سفر طے نہیں کرسکے گا، اس لئے قوم کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان حکمرانوں نے ہمیں کیا دیا، جو الیکشن سے پہلے عوام سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور الیکشن جیتنے کے بعداپنے ہی حلقے کی عوام کو حقارت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

 

10:00 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔