سعودی عرب

یمن میں امن اور سلامتی چاہتے ہیں، خالد بن سلمان کا دعویٰ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کہ جس نے جارح عربی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے یمن پر گذشتہ سات سال سے جنگ مسلط کر رکھی ہے، خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں امن اور سلامتی چاہتا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمن کی مستعفی حکومت کے وزیراعظم معین عبدالملک سعید نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : اس وقت بھی متنازعہ قومی نصاب تعلیم اور دیگر مسائل پر بے چینی پائی جاتی ہے،علامہ عارف واحدی

خالد بن سلمان نے اس ملاقات میں یمن میں امن اور سلامتی کے قیام کیلئے سعودی عرب کی دلچسپی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاض یمن کے تمام علاقوں اور سعودی و یمنی سرحد پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے اور یہ جنگ بندی، سعودی عرب کے مارچ 2021ء کے ویژن کہ جو یمن کے بحران کو حل کرنے اور اس کا جامع حل تلاش کرنے سے ہم آہنگ ہے۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، بن سلمان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی خلیج فارس تعاون کونسل کے زیرنظر یمنی فریقین کے مابین مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تک پہنچنے کی سیاسی کوششوں میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی تنظیم سازی، علامہ راجہ ناصرعباس کی خصوصی شرکت

جبکہ دوسری طرف یمنی میڈیا نے صنعاء میں عسکری ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جارح سعودی اتحادی افواج نے دو ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن میں 159 نئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button