اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس: باب العمود کے مقام پر اسرائیلی فوج کا صوتی بموں سے حملہ

شیعیت نیوز: کل پیرکی شام قابض اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود کے قرب و جوار میں نوجوانوں پر سٹن گرینیڈ سے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض فوج نے القدس کے علاقے باب العمود کے اطراف میں بھاری نفری تعینات کی اور اس جگہ پر کھڑے نوجوانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے باب العمود کے علاقے میں اجتماع کو منتشر کرنے کی کوشش میں آنسو گیس اور صوتی بم پھینکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس جگہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

باب العمود کے علاقے میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض پولیس کے درمیان کشیدگی دیکھی جا رہی ہے جوان نوجوانوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور آنسو گیس کے کنستر، ساؤنڈ بم اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے فائرنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جبر کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پیر کی شام چھ فلسطینی نوجوانوں کو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فوجی چوکیوں پر گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں قابض فوج نے عنب فوجی چوکی سے 22 سالہ عاصم حفضی ابو لبدہ کو گرفتار کیا۔ وہ شہید سیف ابو لبدہ کا بھائی ہے جب کہ اس کی والدہ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ عرب سپیشلائزڈ اسپتال سے سرجری کے عمل کے بعد واپس آرہی تھیں۔ تاہم بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا۔

عنب چوکی پر قابض حکام نے طولکرم شہرسے 22 سالہ ڈرائیور محمد ابو زنط کو بھی گرفتار کیا۔

متعلقہ سیاق و سباق میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے نوجوان جاسر دویکات کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نابلس کے جنوب میں زعترہ چوکی سے گزر رہا تھا، اس کے علاوہ تین دیگر فلسطینیوں لیث خشانہ، اسلام الرزا اور سعد خلیفہ کی چوکیوں سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض افواج کی طرف سے روزانہ دراندازی کا مشاہدہ کیا گیا جس میں گھروں کی چھاپے اور تلاشی، گھروں میں موجود سامان کی  توڑ پھوڑ اور ان کے رہائشیوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو دہشت زدہ کرنا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button