جمی کارٹر کی آخری التجا، امام خمینیؒ نے ایک نہ سنی، امریکی صدر نیند کی دوائیں کھانے پر مجبور ہو گیا
شیعیت نیوز : ماضی کے امریکی صدر جمی کارٹر اپنی صدارت کے آخری دن تک آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے التجا کرتے رہے کہ صرف امریکی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیں تاکہ وہ رخصتی کے وقت امریکی عوام کے سامنے کچھ تو اپنی ساکھ بچا سکیں۔
مگر آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی ایک نہ سنی اور امریکی صدر کو منہ کی کھانی پڑی۔
صدر جمی کارٹر کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ کارٹر اپنے آخری صدارتی دنوں میں اس قدر پریشان رہے کہ انہوں نے نیند اور سکون کی دوائیں لینا شروع کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپاہ پاسداران کی بڑی کارروائی، آبنائے ہرمز میں تین بین الاقوامی جہاز نشانہ بن گئے
یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امام خمینیؒ نے کبھی امریکی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکایا اور اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔
تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ کی نام نہاد سپر پاور کو ایران کی انقلابی قیادت نے ہر محاذ پر ناکام کیا اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔







