موساد نیٹ ورک کا خاتمہ: تہران میں دو ‘ہائی پروفائل’ ایجنٹوں کو پھانسی!

20 اپریل, 2026 11:10

شیعیت نیوز : ایران نے صیہونی انٹیلیجنس سے وابستہ بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا — دو کلیدی کارندوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا

ایران نے صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی سے وابستہ ایک بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔ اس نیٹ ورک کے دو کلیدی کارندوں محمد معصوم شاہی اور حمید ولیدی کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا ‘ڈالر بم’: تیل کی فروخت اب چینی یوآن میں ہوگی!

انٹیلیجنس حکام کے مطابق، یہ دونوں آن لائن ہینڈلرز کے ذریعے رابطے میں تھے اور دہشت گردی کی تربیت کے لیے عراق کے علاقے کردستان بھی گئے تھے۔ ایجنٹوں کا ہدف ایران کی میزائل تنصیبات کی معلومات جمع کرنا اور تخریب کاری کرنا تھا۔

تہران نے ان کی پھانسی کے ذریعے اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کے اندرونی سیکیورٹی حصار میں سوراخ کرنے کی ہر کوشش موت پر ختم ہوگی۔

12:39 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔